لاہور (صباح نیوز)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ، زہریلے اور جان لیوا دھوئیں اور آلودگی سے پاک کرنے کے وزیراعلی مریم نوازشریف کے سرسبز اور سموگ فری پنجابوژن پر پوری قوت سے عمل درآمد کا آغاز کردیاگیا ہے۔ تین ماہ کے ابتدائی مرحلے کے بعد اب ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پہلے کی طرح اب پھر آپ ہمارا ساتھ دیں گے تو پنجاب سے کوڑا کرکٹ کی گندگی کی طرح سموگ کابھی خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے اپیل کی کہ اپنی کار، ٹرک، بس کا دھواں، فیکٹریوں کی چمنیاں، موٹر بائیکس چیک کریں ، پلاسٹک کا استعمال ختم کریں، مونجی اور فصل کی باقیات نہ جلائیں، درخت لگائیں اور زندگیاں بچائیں ۔ اپنی زمہ داری سمجھیں اور کردار ادا کریں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کے خلاف سب کو ایک ہونا ہوگا