کراچی(صباح نیوز) سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان اور حافظ نعیم الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان عشرت العباد خان نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے حقوق کیلئے دھرنے اور کامیاب مذاکرات پر عشرت العباد نے حافظ نعیم الرحمان کو مبارکباد دی۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں کا مقامی حکومت کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔کراچی سمیت صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام پارٹیوں کو ساتھ مل کر چلنے کی تلقین کی گئی۔
ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ حکومت سندھ کو عوامی مفاد میں فوری اور بڑے اقدامات اور فیصلے کر نے چاہئیں۔