سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دس رہائشی مکانات اور آٹھ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
پولیس نے بتایا کہ آگ گزشتہ رات ایک رہائشی مکان میں نمودارہوئی اور تیزی سے قریبی گھروں تک پھیل گئی جس سے دس مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں آٹھ دکانیں بھی جل کرخاکسترہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔