لکی مروت،نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 مزدور جاں بحق


لکی مروت(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھٹہ خشت مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں فاروق، نقیب اور صالح خان شامل ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔