اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت آئی ٹی کے تحت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں محفوظ ڈیٹاسینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔
ڈیٹا سینٹرمیں 500 ٹیرا بائٹ اسٹوریج، 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ وزارتوں، محکموں کی ویب سائٹس، موبائل اپیلی کیشنز، ویب پورٹلزکی محفوظ ٹیسٹنگ ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد مقامی حکومتوں کا نظام ہے لیکن سندھ میں تمام اختیارات لوکل نمائندوں سے چھین کر پیپلز پارٹی حکومت نیاپنے قبضے میں رکھیہوئے ہیں وہ نہ خود صوبے کو ترقی دینے میں سنجیدہ ہیں نہ لوکل گورنمنٹ کو اختیار دے کر انھیں کام کرنے دینا چاہتے ہیں۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاق سے 18 ویں ترمیم کے ذریعے ملنے والے اختیارات کو چیف منسٹر ہاوس میں قید نہیں رکھا جاسکتا سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے آرٹیکل 140 اے سے تمام قوانین کو ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ تاریخی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 40 سے زائد وزارتوں اور 100 سے زائد سرکاری محکموں میں ای آفس کیلئے سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، 15 ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین کو ای آفس کی تربیت بھی دی جاچکی ہے، 33 کروڑ روپیلاگت سے 500 ٹیرا بائٹ اسٹوریج کے حامل سائبرسیکیورٹی کے تقاضوں کے تحت اسٹیٹ آف آرٹ ڈیٹا سینٹر کا قیام کیا گیا ہے سرکاری اداروں اور وزارتوں کی ویب سائٹس، موبائل اپیلی کیشنز اور ویب پورٹلز کیلئے محفوظ ٹیسٹنگ انوائرمنٹ کے قیام میں مدد ملے گا