کراچی (صباح نیوز) سانگھڑ میں متاثرہ اونٹ کو کراچی منتقل کردیا گیا جہاں متاثرہ اونٹ کی اینیمل سینچری میں علاج کی سہولت اور اس کی بحالی کا عمل جاری اور کوشش کی جارہی ہے کہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگے، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنے بیان میں مذید بتایا ہے کہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لکانے کیلے ہم مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہیں، اور انہیں متاثرہ اونٹ کی مصنوعی ٹانگ بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے،
ان کا مذید کہنا ہے کہ اونٹ اب محفوظ ہاتھوں میں ہے اس کی زندگی بچانا ایک مشترکہ کوشش تھی، اس افسوناک واقعہ کی خبر سن کر بے انتہا دکھ ہوا اور انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی، فوری کوششوں سے اونٹ کی دیکھ بھال کی گئی ور اس کو حفاظت میں لایا گیا، کسی بے زبان کے ساتھ اس قسم کا وحشیانہ سلوک قابلِ مزمت ہے، اس وحشیانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی جرم کا مرتکب نہ ہو، سینیٹر قر اتہ لعین مری نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ ہم نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلوایا اور سی ڈی آر ایس سے فوری رجوع کیا جنہوں نے اونٹ کو حفاظت میں لیا اور دیکھ بھال شروع کی،اگر وہ اس کی دیکھ بھال نہ کرتے تو شاید اونٹ ہمارے ساتھ نہ ہوتا،
سینیٹر قر العین مری کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں بے زبان جانوروں کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم پر آواز اٹھانی ہوگی، سانگھڑ میں تو اس زبان کو مدد مل گء مگر افسوس کہ اور کئی جگہوں پہ یہ ظلم جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں سے لے کے جانے سے لے کر ٹارچ کی روشنی میں اس کے زخم کا علاج کرنے تک، ہر وہ شخص جس نے اونٹ کی مدد کی وہ ہیرو ہے،