کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستا ن مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ہرماہ مہنگائی ،پٹرولیم مصنوعات ،بجلی گیس قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے منی بجٹ آرہے ہیں جس کی وجہ سے سالانہ بجٹ کی اہمیت غربی عوام کی نظر میں نہیں رہا بجٹ الفاظ کا ہیر پیر بلوچستان کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔بلوچستان کے منصوبوں کوقومی بجٹ سے نکالنے سے مسائل مشکلات اورپریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگاصوبائی حکومت عوامی اجتماعی منصوبو ں کو اہمیت دیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ عوام استفادہ حاصل کریں ۔جماعت اسلامی عوامی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرکے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے تیار کر رہی ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے اور ان کی ہدایات پر بجٹ بنانے سے قیمتوں میں تاریخی اضافہ اورمہنگائی کا نیا طوفان آئیگا وفاقی حکومت بلوچستان کے سلگتے اجتماعی عوامی مسائل حل کرنے عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ،بھاری سودی قرضے،بدترین مہنگائی اورآئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔ حکمران سنجیدہ ہوکرملک وقوم کی مفادات کا سوچ لیں ۔بلوچستان میں غربت بے روزگاری کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو زیادہ پریشان کر رکھا ہے ۔ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم نے ملک ومعیشت کا بیڑہ غرق،آئی ایم ایف کی مفادات کو ترجیح دی ہے بلوچستان کے عوام کو بنیادی آئینی معاشی حقوق نہیں مل رہے جس کیلئے اگر احتجاج کیا جائے تو لاٹھی چارج ،پولیس گردی ،آپریشن ،گرفتاری اورمقدمات شروع ہوجاتے ہیں بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام جائز بنیادی آئینی حقوق کیلئے جمہوری احتجاج بھی نہیں کرسکتے۔ بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر دیانت داری سے خرچ ہوں گے تومسائل حل ہوسکتے ہیں۔بدترین مہنگائی ،بے روزگاری اورغربت کی وجہ سے بلوچستان میں غریب عوام کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ امیر پہلے سے زیادہ امیر ترین اور غریب پہلے سے زیادہ غریب ہوچکے ہیں۔ چند ڈالروں کی خاطر پورے ملک،اسٹیٹ بنک اورمعیشت کو آئی ایم ایف کے سپرد کردیا گیا ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح روزبروزبڑھ رہی ہے ۔ جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمان ہے انشاء اللہ حقوق کو اجاگر اور حل کریں گے الحمداللہ صرف جماعت اسلامی ہی ایک ایسی پارٹی ہے کہ جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بات کی ہے ۔اور ان شاء اللہ ہم آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے#
Load/Hide Comments