کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4ملزمان بکروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 بکرے تھے، 2ملزمان ڈرائیور کو اتار کر ٹرک لے گئے۔بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدر آباد سے گلستانِ جوہر منتقل کئے گئے ۔پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری کی درخواست مقدمہ درج کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔