حافظ نعیم الرحمن کی سید شہاب الدین کے انتقال پر صاحبزادوں سے ملاقات تعزیت

کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن، لیاقت آباد کے ناظم علاقہ، یوسی چیئر مین، سابق نائب ٹاؤن ناظم اورجماعت اسلامی کراچی کے سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد کے والد سید شہاب الدین کے انتقا ل پر ان کے گھر جاکر مرحوم کے صاحبزادوں عمیر، حذیفہ سے ملاقات و اظہار تعزیت کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی و اہل خانہ اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

ملاقات میںلیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب اور سکریٹری ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ودیگر بھی موجودتھے۔حافظ نعیم الرحمن نے شہاب الدین کی تحریکی ،تنظیمی ،دعوتی و سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں لگادی ، مرحوم اپنی عوامی خدمات اور مسائل کے حل کی کوششوں کے باعث علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت تھے ۔ان کی خدمات کو تادیر رکھا جائے گا ۔