قصور(صباح نیوز)بولان، قصور اور دریا خان میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب دو گافیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے۔ دریاخان میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔
قصور میں دھند کے باعث کوسٹر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں دو طالب علم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پھالیہ میں کالج کی وین کو ڈمپر نے ٹکر مار دی، حادثے میں 11 طالبات زخمی ہوگئے۔