سری نگر: کشمیری حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیری عوام اور مجاہدین کشمیر کی جدو جہدہر محاذ پر پوری قوت سے جاری رہے گی۔
حزب المجاہدین آپریشنل چیف ابو عبیدہ نے سری نگر میں جاری بیان میں کہا کہ بندنہ پلوامہ کے عام شہری امتیاز احمد پال ولد غلام محمد پال کی زیر حراست شہادت،بھارتی قابض حکمرانوں کی مایوسی اور شکست خوردگی کا برملا اظہار و اعتراف ہے ۔ آپریشنل ترجمان حزب المجاھدین برہان الدین کے مطابق ابو عبیدہ نے کہا کہ بندنہ پلوامہ کے عام شہری امتیاز احمد پال ولد غلام محمد پال کو تین دن پہلے بھارتی فورسز نے گرفتار کیا اور کل رات تین بجے ان کی نعش کو ان کے گھر والوں کو حوالے یہ کہہ کر کیا گیا کہ اسے خاموشی سے دفن کردیا جائے ورنہ اسے دھشت گرد قرار دے کر دور کسی علاقے میں دفن کردیاجائیگا۔آج شہید امتیازکوبندنہ پلوامہ میں سپردخاک کیاگیا۔ قابض فورسز کی یہ بزدلی اور ظلم و جبر کی انتہا ہے ۔حزب آپریشنل چیف نے واضح کیا کہ قابض فورسز کے ان نیچ اقدامات کے باوجود کشمیری عوام اور مجاہدین کشمیر کی جدوجھد ہر محاذ پر پوری قوت سے جاری رہے گی ۔ابو عبیدہ نے امتیاز احمد پال کی بلندی درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ شہدا کا مقدس لہو ضرور رنگ لائے گا