ضلع ادھم پور میں ایک عمررسیدہ شخص کی لاش برآمد


سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک عمررسیدہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  لاش کی شناخت 64سالہ کرشن چند کے نام سے ہوئی ہے جس کو پرانے چنانی منی بس سٹینڈ پر پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال ادھم پور منتقل کردیا۔ادھرضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں ایک نالے سے 60سالہ محمد ایوب کی لاش برآمد ہوئی ہے۔دریں اثنا ضلع جموںکے علاقے اکھنور میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہوئی جبکہ17دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں کی شناخت 26سالہ دیویانش بھگت اور 26سالہ کیول کمار کے طورپرہوئی ہے۔