چارسدہ، نامعلوم افراد نے تاجرکو قتل کردیا


چارسدہ(صباح نیوز) چارسدہ  کے علاقہ شبقدرمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تاجر کی شناخت 22 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا  جبکہ وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی۔