سری نگر میں بھارتی فورسز اہلکار اپنی ہی رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک


 سری نگر— جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقے زیون میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار اپنی ہی رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

قابض حکام نے بتایاکہ ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمد اس وقت زخمی ہوگیاجب غلطی سے اس کی اپنی رائفل سے گولی چل گئی۔حکام نے بتایا کہ اسے فوری طورپر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔