تعلیمی نظام نسلوں کی تربیت کا ذمہ دار ہے۔پاکیزہ رؤف

گوجرانوالہ(صباح نیوز) مرکزی جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ پاکیزہ  رؤف نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام نسلوں کی تربیت کا ذمہ دار ہے اور اس کام کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے اساتذہ کی تعمیر سیرت اور اخلاقی تربیت بنیادی ضرورت ہے-

ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ پاکیزہ رؤف نے اساتذہ کی دو روزہ تعلیمی و تربیتی کانفرنس کے پہلے سیشن سے خطاب کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ اساتذہ تعلیمی اداروں میں  باطل نظریات کے خلاف ڈٹ جائیں – نئی نسل کو اسلامی نظریہ حیات سے جوڑنا اپنی زندگی کا مشن بنا لیں –

صدر صوبہ پنجاب سلمی نذیر نے تنظیم کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ٹیچرز ٹریننگ فورم ، ادارہ تعلیم و تحقیق ،ینگ لیڈرز فورم ، شعبہ ہائیر ایجوکیشن ،  میڈیا سیل ، تنظیم کے دست و بازو ہیں – جو اپنے اپنے دائرہ کار میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں -پہلے دن نگران ٹیچرز  فورم ڈاکٹر عالیہ انوار ، پروفیسر عفت امجد ، ثمینہ کوثر اور دیگر نے بھی خطاب کیا -تعلیمی و تربیتی کانفرنس سے پنجاب بھر سے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی