بجلی 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی


اسلام آباد (صباح نیوز)ملک میں بجلی کی قیمت 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی۔

صارفین سے وصولیاں جون، جولائی اور اگست 2024 کے بلوں میں کی جائیں گی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پورے پاکستان پر ہوگا۔اس حوالے سے نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق جون میں ایک روپے 90پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی جبکہ جولائی اور اگست میں 93 ، 93 پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔