قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے،ڈاکٹرمشتاق خان


اسلام آباد،میرپور (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزا دکشمیرنے 3کروڑ سے زائد  رقم غزہ کے متاثرین کی امداد کے لیے بھیج کر احسن اقدام کیا،قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں پر آگ اور خون کی بارش کی جارہی ہے،57اسلامی ممالک کے حکمرا نوں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ،حکومت پاکستان فلسطین میں اسرائیلی اور مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی جرائم کے خلاف عملی اقدامات کرے،ایٹمی پاکستان کی قیادت آگے بڑھ کر کردارادا کرے

ان خیالا ت اظہارانہوں نے جمعہ کے اجتماع  خطاب کرتے ہوئے کیا

دریں اثناء ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے الخدمت فاؤنڈیشن آزا دکشمیرکے مرکزی دفتر کادورہ کیا،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفر رشید عباسی نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کے حوالے سے بریف کیا،اپنے دورہ میرپور کے دوران میں ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ اہل کشمیر فلسطینیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں اور عالمی برادری خاص کراسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے جرائم بند کرانے اور فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے فوج بھیجیں او آئی سی کے رکن ممالک غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو بچانے کے لیے فوجی کاروائی کریں،اسرائیل طاقت کے بغیر جرائم سے باز نہیں آئے گا۔او اآئی سی قیام ہی قبلہ اول کی زادی کے لیے عمل میں لایاگیاتھا۔