جموں:ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی،اموات میں مزید اضافہ کا خدشہ


جموں: مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندو یاتریوں کی ایک بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے اکھنور میں یاتریوں سے کھچا کھچ بھری بس گہری کھائی میں جاگری تھی،  اکھنور میں جموں پونچھ قومی شاہراہ پر مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 23 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 37 کے قریب زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ادھر سڑک حادثہ رونماہوتے ہی بچا وکارروائیاں شروع کی گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو وہاں سے نکالا گیا ۔

جموں پونچھ قومی شاہراہ (144A) پر اکھنور کے تنگی موڑ علاقے میں جمعرات کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیاجہاں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 23افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تقریبا 37 مسافر زخمی بتائے جاتے ہیں۔ ان میں سے 20 کو جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا ہے۔پولیس اور مقامی افراد کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو کھائی سے باہر نکال کر اکھنور اپیزہ اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں سے شدید زخمی مسافروں کو جموں میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔مسافر بابا بھولا ناتھ کے درشن کے لیے شیو کھودی جا رہے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق اتر پردیش نمبر والی یہ بس جموں سے شیو کھودی دھام جا رہی تھی۔ شیوخوڑی دھام ریاسی ضلع کے پونی میں واقع ہے، جو کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر سے صرف 80 کلومیٹر دور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور نے موڑ پر گاڑی سے توازن کھودیا اور گاڑی سیدھے گہری کھائی میں جاگری معلومات کے مطابق بس کا نمبر UP 86EC 4078 ہے۔ بس گرتے ہی چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ فوری طور پر راحت اور بچاو کام شروع کر دیا گیا۔زخمیوں کو رسی سے اور کچھ کو پیٹھ پر باندھ کر سڑک پر لایا گیا۔بس کے شیشے توڑ کر لوگوں کو باہر نکالا گیا۔ پھر رسی اور کچھ چیزیں پیٹھ پر اٹھا کر سڑک پر لے گئے۔ اس کے بعد زخمیوں کو گاڑیوں میں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران سڑکوں پر ایمبولینس کی آوازیں گونجتی رہیں۔20 زخمیوں کو جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا۔اسپتال میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی عملہ کو چوکنا کردیا گیا۔اور زخمیوں کے آتے ہی یہاں علاج شروع ہو گیا۔ شدید زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جی ایم سی جموں ریفر کر دیا گیا۔

جی ایم سی جموں میں ڈاکٹروں کی الرٹ ٹیم نے چارج سنبھال لیا اور فوری طور پر زخمیوں کا علاج شروع کیا۔دریں اثنااس واقعے کے حوالے سے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جموں پونچھ ہائی وے پر چونگی موڑ کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں اب تک 23 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 67 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو اکھنور کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو جی ایم سی جموں ریفر کر دیا گیا ہے۔ادھر ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا کہ 23 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی زیر علاج ہیں۔