بانی پی ٹی آئی سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات سے بری


اسلام آباد (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دو مقدمات میں  بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی دو مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دو مقدمات بری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی کو بری کیا گیا۔اس سے قبل عدالت نے 16مئی کو 9 مئی سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیئے تھے۔ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں، بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کئے جا سکے۔