کوئٹہ(صباح نیوز)جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں بسیمہ کے قریب کوچ حادثے میں 30قیمتی افراد کے انتقال اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی اور کہاگیا کہ کوچز ڈرائیورزکی غفلت تیز رفتاری کی باعث حادثات ہورہے ہیں اور اس میں روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے جوکہ باعث افسوس ہیں ۔حکومت زخمیوں کے علاج ومعالجے میں خصوصی تعاون کریں ۔
دریں اثناء نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حادثے کے فورًابعدجائے وقوعہ پرپہنچ گیے بسیمہ ہسپتال جاکر مریضوں کی عیادت اور ہسپتال اانتظامیہ کوبہتر علاج کیلئے تمام تر کوششیں کرنے اوراپنی جانب سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بڑی تعدادمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اورافسوس کااظہار کیا