کوئٹہ(صاح نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ حادثہ ضلع ژوب میں اس وقت پیش آیا جب خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیو کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments