بلوچستان ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی۔بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں یہ درخواست وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے دوران عدالت نے درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔عدالت نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی جو عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پرخارج کی گئی ہے۔