کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک اثاثے بنارہے ہیں ہمارے حکمران اثاثوں کو فروخت کرکے ذاتی اثاثوں میں اضافہ کر رہے ہیں حکومت اپوزیشن الزامات لگانے کا کھیل ختم کرکے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ۔قوم سے جو مخکص ہوگا وہ قوم کوقرضوں ،بدعنوانی سے نجات دلاکر قومی اثاثوں کی حفاظت کریگابدقسمتی ،بدعنوانی کی وجہ سے ہمارے حکمران قوم کے اثاثے بیج کربیرون ملک اپنے اثاثے بنارہے ہیں اسمبلی کو قوم کے مسائل حل کرنے ،قانون سازی کے بجائے الزامات ،دھواں دار تقاریر ،احتجاج ،گھیرائوکامرکز بناکر قیمتی وقت ووسائل ضائع کیے جارہے ہیں ۔
جاری بیا ن میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیاکئی دہائیوں سے قومی وسائل قوم کے بجائے چند خاندان پر خرچ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے قومی اثاثے ختم اور خاندانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں ،قرضے لیکر ہڑپ کرنے اور کرپٹ مافیازکی جائیدادیں نیلام کرکے قوم کو آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات دلائی جائیں ۔قوم بھادی سودی قرضوں سے کسی صورت ترقی نہیں کریگا قرضوں پر شادیانے بجانے خوشیاں منانے والے آئی ایم ایف کے غلام وآلہ کار ہیں ۔جماعت اسلامی ان عوام دشمن قوتوں کے خلاف ہر محاذ پر لڑرہی ہے ۔الحمداللہ ہر لیکس کے بعد دبئی لیکس میں بھی جماعت اسلامی کا کوئی فرد نہیں جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ملک گیر منظم حقیقی جمہوری انقلابی پارٹی ہے بہترین قیادت ،نظریہ اورفکر وتربیت کی وجہ سے جماعت اسلامی کاہر فرد ہر قسم کی بدعنوانی سے پاک ہے ۔دبئی لیکس میں نام آنے والوں کو پارلیمنٹ سے نکال کر احتساب کیا جائے ۔
قومی دولت لوٹنے والوں کو پھر قوم پر مسلط کیا گیا لٹیروں کیساتھ سازبازکرکے اقتدارمیں لانے والے ان کے جرائم ولوٹ مار میں برابرکے شریک ہیں ۔جب تک دیانت دار دین دار محب وطن لوگ اقتدارمیں نہیں آئیں گے اس وقت تک حقیقی نظام کی تبدیلی آئیگی نہ مسائل حل ہوں گے سلامتی کونسل ،اوآئی سی،اقوام متحدہ سمیت مسلم ممالک کے حکمران وافواج کے سپہ سالار فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ،وحشیانہ بمباری ،غزہ کوکھنڈربنانے پر صرف خالی خولی مذمتی بیانات دیکر فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں ۔دہشت گرد اسرائیل کے خلاف دنیاکے حقیقت پسند اقوام کو حقیقت پسند رویہ اپنانا ہوگا بصورت دیگر فلسطین کے بعد دیگر مسلم ممالک بھی کھنڈربنیں گے اور مسلم ممالک کی افواج بادشاہوں ،حکمرانوں اورآمروں کی حفاظت ،عیاشی ودنیاوی مراعات کے حصول میں مگن ہوں گے مسلم افواج کو مظلوموں کی آوازبنناہوگا