جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد علیل ہوگئے

جیکب آباد(صباح نیوز)جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد علیل ہوگئے، کراچی کی اسپتال میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کی اسپتال میں داخل کیا گیا،

حافظ حسین احمد گزشتہ 8 سالوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں. اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ان کے فرزند ظفر حسین بلوچ نے بتایا کہ حافظ حسین احمد کو SIUT کراچی میں داخل میں کیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے، انہوں نے تمام لوگوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔