سری نگر:مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے بانڈی پورہ، شوپیاں، پونچھ، راجوری اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔قابض بھارتی فوجی تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران گھروںمیں گھس کو خواتین ، بچوں سمیت مکینوںکو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔آخری اطلاعات تک مختلف اضلاع کے ارگام، چوٹی پورہ، آزاد محلہ، خالصہ چوک، منجاکوٹ اور دیگر علاقوں میںتلاشی آپریشن جاری تھا۔۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments