پلندری(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ سدھنوتی کے عوام نے کشمیرکی آزادی کی تحریک میں تاریخی ساز کردار ادا کیا جس پرپوری قوم کو فخرہے،آزادی کے بیس کیمپ میں ایک بار پھر اسلامی نظام کے غلبے اور نفاذکے لیے اسی طرح کا م کرناہوگا جس طرح 1947میں آزادی کے لیے کیاتھا،پوری قوم یک جان اور یکسوکر اسلامی نظام کے لیے قیام اور نفاذ کے لیے نکلے جماعت اسلامی کا پلیٹ فارم حاضر ہے،اسلام کے نظام عد ل کو قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،شہداء کے مقد س لہو کاتقاضاہے کہ پوری قوم جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم کر جمع ہوکر جدوجہد کرے،جماعت اسلامی برپاہی اللہ کے دیے ہوئے نظام کے غلبے اور قیام کے لیے ہی ہوئی
ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع سدھنوتی کے زیر اہتمام پلندری میں عید ملن پارٹی میںشریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق مرکزی نائب امیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر ضلع قیصر نعیم، جئے آئی یوتھ کے صدر سردار حبیب خان ، ڈسٹرکٹ کونسلر مظہرآفتاب،ڈسٹرکٹ کونسلر ارسان نثار ایڈووکیٹ،کونسلر راشد خان ،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر درجنو ںافراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کاعلان کیا
عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ 76برس بیت گئے مگر عوام ان فیوض وبرکات سے محروم ہیں جس کے لیے یہ خطہ ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کر آزاد کرایاتھا،میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے عدالتوں میں انصاف نہیں ہے ریاست کی شاہرات پوری قوم کے سامنے ہیں ہسپتال اور تعلیم کانظام زبوں حالی کا شکار ہے،عوام نے بھی ان سب کو آزماکر دیکھ لیاہے اب عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیںگے عوام کے بنیادی مسائل پانچ برسوںمیں حل کردیںگے،جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کررہی ہے اگر حکومت کے وسائل مل جائیں تو عوام کو سوکھی کردیںگے ،محروم طبقات کی محرومیاں ختم کریںگے ،ایک ایسا نظا م بنائیں گے سب کو حق ملے گا انصاف ملے گا روزگار ملے گا کوئی کسی پر کوئی ظلم اور ناانصافی نہیں کرسکے گا۔