کشمیریوں کا واحد مطالبہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت ہے حریت کانفرنس


 سری نگر— کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مزید کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں پارلیمانی انتخابات کاڈرامہ رچا کر عالمی برادری کو یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کا واحد مطالبہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کی فراہمی ہے، اور وہ اس حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔