ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے: سعد رفیق

لاہور(صباح نیوز)رہنما مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی میرٹ پر واپسی ان کی بیگناہی کا ثبوت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے رفقا کو طویل عرصہ تک نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ نے نیب کو مخالفین کیخلاف تلوار کی طرح استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ شاہد خاقان جیل جانا چاہتے تھے ہم نے بھیج دیا۔۔