اسلام آباد۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے جماعت اسلامی کے رہنما ساجد اقبال کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ ساجد اقبال ہمارے کم عمر دیرینہ باہمت اور باصلاحیت ساتھی تھے۔ہم اللہ کی رضا پہ راضی ہیں اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ لیکن حقیت یہ ہے کہ نظریاتی کارکنوں کے لواحقین اقربا ء کے علاوہ جہاں جہاں بھی نظریاتی ساتھی اور کارکن موجود ہیں وہ سب ہی لواحقین میں ہیں۔ یوں ہم سب ہی غمزدہ ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں ان کے اقربا اور گھر والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ہمارے بھائی کی کم عمری کے باوجود بھرپور جدوجہد کو قبول فرمائے۔