سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں زمین دھنسنے سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ 350 سے زیادہ لوگوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ دیا ہے اور کھلے مقامات پر رہ رہے ہیں۔ بارشوں کے باعث رام بن گول سڑک پر واقع ایک گاؤں میں 30 مکانات مکمل طور پر اور 20 جزوی طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ 10 دیگر مکانات میں بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔
ان کے گھروں کی تباہی اور نقصان کے بعد یہ خاندان اب کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ 350 افراد ، پینے کے پانی کی سہولیات، صحت کی دیکھ بھال، بیت الخلا، بستر وغیرہ سے محروم ہیں رام بن کے ڈی سی بصیر الحق چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ رام بن گول روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔اس واقعہ کے بعد مقامی عوام میں زبردست خوف و دہشت کا احول