سری نگر: مقبوضہ ضلع پونچھ سے لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 28سالہ لاپتہ نوجوان امتیاز احمد جو تحصیل منڈی کے گاؤں دونوگام کا رہائشی تھا، 23اپریل سے لاپتہ تھا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے دونوگام کے علاقے میں ا یک پہاڑی پر ایک لاش دیکھی ، جس کے بعد لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ اور پولیس موقع پر پہنچی ۔انہوں نے کہاکہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد لاش کو ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیاگیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔