ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ گروپ کو شکست ملگری وکلا پینل کی کامیابی ” ملک ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ اور مطیع اللہ رند ایڈوکیٹ نے میدان مارلیا ، بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار ملک ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ نے 299 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نور گل ایڈوکیٹ نے 117 ووٹ حاصل کئے اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر مطیع اللہ رند ایڈوکیٹ نے 272 حاصل کرکے پی ٹی آئی کے حمایت مد مقابل امیدوار چوہدری جاوید اختر ایڈووکیٹ نے 142 ووٹ حاصل کئے ۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے انتخابات میں ٹوٹل 560 وکلا کے رجسٹرڈ ووٹوں میں سے کل 421 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے فرائض سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اختر حسین قریشی نے ادا کئے اور تمام وکلا کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا اور مبارکباد دی۔ ملگری وکلا پینل کو غیر اعلانیہ طور پر صوبے میں اپوزیشن جماعتوں کے حامی وکلا کی حمایت حاصل تھی ان میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھی شامل ہے