بھارتی فو ج نے شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا


سری نگر:بھارتی فو ج نے شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔

ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میںفوج نے جمعے کو نوجوانوں کو نوپورہ میں محاصر ے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوج نے علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی بھی کیا۔بھارتی فوج نے نوپور ہ میں آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔اوڑی میں فاروق احمد نامی نوجوان کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوان کے قبضے سے ایک پستول ،دو میگزین اور بیس رائونڈ برآمدکرنے کا بھی دعوی کیا ہے ۔۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے تورنا اوڑی میں سڑک کے حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔