لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر حلقہ پاکستان کے امیر راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کے حقوق کے لئے ہمیشہ آوز بلند کرتی رہی ہے ۔حکومت مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد کشمیر حلقہ پاکستان کے امیر راجہ فاضل حسین تبسم نے لاہور میں سید مودودی انسٹیٹیوٹ میں مشاورتی کونسل اور کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے وثرن 2030 میں کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کا جو روڈ میپ دیا ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے مہاجرین کے حلقوں میں وسیع بنیاد پر مشاورت کے لئے بھرپور دور ے کئے جائیں گے ۔
انھوں نے کہا بعض حلقوں میں مہاجرین کی تیسری نسل آج بھی چھت سے محروم ہے۔انکے حقوق کے لئے آواز اٹھانا ھم سب کی اولین زمداری ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر حلقہ پاکستان کے نائب امیر اعجاز کیانی نے کہا ھم نے رمضان کے مبارک مہینے میں کشمیری بستیوں میں بھرپور رابطے کے ذریعے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔امیر جماعت اسلامی لاہور زبیر خان نے لاہور میں کام کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ۔مستقبل کے حوالے سے جامعہ منصوبہ پر عملدرآمد پر زور دیا ۔ اجلاس سیامیر جماعت اسلامی نارووال صوفی محمد اقبال اور گوجرانولہ کے امیر موسی خان ،
امیر جماعت اسلامی راولپنڈی واجد اقبال عباسی امیر ضلع اسلام آباد واجد اقبال عباسی نے اپنے اپنے ضلع کی جائزہ رپورٹ پیش کی ۔نائب قیم جماعت اسلامی آزاد کشمیر حلقہ پاکستان عبد العزیز شگری نے مہاجرین کے حلقوں میں کام کو تیز تر کرنے میں موثر منصوبے کے ذریعے کام پر زور دیا ۔مشاورتی کونسل نے نومنتخب امیر جماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لئے استقامت کی دعا دیتے ہوئے انھیں پاکستان میں نوجوانوں کے لئے امید کی کرن قرار دیا ۔