نئی دہلی— بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پورا جموں و کشمیر بشمول پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا مسئلہ صرف مجھ سے ہی نہیں بلکہ پورے ملک سے متعلق ہے۔ پارلیمنٹ کی قرارداد بھی موجود ہے۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ جب مناسب وقت آئے گا، لوگ کام کریں گے۔ جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر میں لوگ اپنے متبادل کا فیصلہ کریں گے کانگریس کی جانب سے چین کا مسئلہ اٹھانے پر امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کو یہ مسئلہ اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے دور میں لاکھوں ایکڑ زمین چین نے ہتھیائی تھی اور اس نے آسام کو الوداع بھی کہہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین ہند کے دفعہ370 کی حفاظت کی تھی بی جے پی حکومت نے اسے منسوخ کردیا اور جموں و کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ مکمل طور پر ضم کردیا