اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والی ہندو کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اپنی پوری ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار رنگوں، روشنیوں، خوشیوں اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ہم ہندو کمیونٹی کے اس خوشیوں کے تہوار میں برابر کے شریک ہیں۔
دیا جلائے رکھنا ، مریم نواز کا دیوالی پر پیغام
مسلم لیگ نون کے نائب صدر مریم نواز نے دیوالی کے موقع پر جاری پیغام میں دیا جلائے رکھنے کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ۔
مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں دیوالی کا جشن منانے والے ہر ایک کو اس تہوار کی مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ وہ تمام لوگوں کی خوشیوں اور خوشحالی کی خواہش کرتی ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دیا جلائے رکھنا بھی تحریر کیا