سری نگر(کے پی آئی) ضلع راجور ی میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے اندر ایک شہری کی ہلاکت کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔32سالہ امرت سنگھ ضلع کے علاقے تلیاں نوشہرہ میں واقع بھارتی فوج کے کیمپ میں ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کررہا ہے کہ اس دورا ن بجلی کی بحالی کے نتیجے میں وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔علاقے کے لوگوں نے امرت سنگھ کی موت پر شدید احتجاج کیا اور جموں راجوری شاہراہ بند کردی۔ مظاہرین نے معاملے کی تحقیقات اور متاثرہ کے اہلخانہ کو بھر پور مالی امداد کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments