کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کی بارش کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 70 ملی میٹر بارش پسنی میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دالبندین میں 28، ژوب میں 18، پنجگور میں10ملی میٹر بارش ہوئی۔لسبیلہ اور جیوانی میں8،8، خضدار میں 7، بارکھان میں 6 اور وادی کوئٹہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔