نئی دہلی: بھارتی حکومت کے ایک ٹریبونل نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی زیر قیادت ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کی توثیق کر دی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کو اکتوبر 2023 میں ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔تنظیم کو تحریک آزادی میں سرگرم کردار کی پاداش میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔اب دلی ہائیکورٹ کے جج جسٹس سچن دتا پر مشتمل یک رکنی حکومتی ٹربیونل نے وزارت داخلہ فیصلے کی توثیق کر دی ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments