مظفرآباد: یکم اپریل2003حزب المجاہدین کے اعلی رہنما،کمانڈر انچیف غلام حسن خان المعروف سیف الاسلام اور یکم اپریل 2018کچھ ڈور،درگڑشوپیاں اور دیالگام اسلام آباد میں حزب سے وابستہ 13مجاہدین ایک ہی دن میں شہادت سے سرفراز ہوئے۔ان شہدا کا مقدس لہو ضائع نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا،جس کی صدارت حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین احمد نے کی۔
اجلاس میں شہید سیف الاسلام کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ کاروان جہاد میں ہمیشہ آگے ہوتے تھے اور وہ عزم ہمت اور دانش و حکمت کی پہچان تھے۔ 2اپریل 2003 کو دشمن کے آگے سر جھکانے کے بجائے،سر کٹوانے کو ترجیح دی اور یہ پیغام حسینی دیا کہ حق پرست جان دیتے ہیں لیکن باطل کی بالا دستی قبول نہیں کرتے۔
اجلاس میں کچھ ڈورو،درگڑ شوپیاں اور دیالگام کے 13شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا جنہوں نے یکم اپریل2018کو قابض فورسز کے لڑتے لڑتے جان،جان آفریں کے حوالے کردی تھی۔ان شہدا میں حزب کے ایک اعلی تعلیمیافتہ رہنما انجینئر اعتماد ملک بھی شامل تھے۔اجلاس میں ان شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی گئی اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ حصول منزل تک جدوجہد جاری رہے گی اور کسی بھی طالع آزما کو اس مقدس خون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔