مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر پرمسلمانوں پر پابندیاں نہ عائد کی جائیں میرواعظ محمد عمر فاروق


 سری نگر— کل جماعتی حریت کانفرنس ک رہنما میرواعظ کشمیر محمد عمر فاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  عید الفطر پرمسلمانوں  پر پابندیاں  نہ عائد کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  کہا کہ ہم انتظامیہ سے توقع رکھتے کہ اس بار ان پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی، خاص کر صیام جمعة الوداع ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ شبِ قدر اور عیدالفطر پر بھی کوئی پابند نہیں رہے گی۔ آستان عالیہ دستگیر صاحب سرائے بالا سرینگر میں  خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری امت مشکلات و مصائب میں ہیں ایسے میں ہم دعا گو ہیں اللہ تبارک و تعالی ہمیں اس تکلیف صورتحال سے نجات دیں۔دوسری جانب فلسطین کی صورتحال بھی بیحد خراب،ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہاں حالت معمول پر آئے اور اللہ تبارک و تعالی اپنا فضل ان پر فرمائے، وہاں امن امان کی فضا قائم ہوجائے اور وہ لوگ امن و سلامتی سے اپنی زندگی گزار سکے۔

میر واعظ میں کہا ہم پوری انسانیت کے لیے دعاگو ہیں کہ انسانیت اعلی ترین اقدار پیدا ہو۔محبت ،ہمدردی، اخوت ،خلوص جس پر دین اسلام زور اور تلقین کرتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل ہم سب کو حضرت خلیفہ چہارم حضرت علی کی تعلیمات اور ارشادات پر کار بند رہنے چائیے اور ان کی حیات طبہ پوری انسانیت کے مشعل راہ ہے۔ان کی سانحہ حیات سے ہمیں مکمل درس ملتا ہے وہ کس طرح حضرت علی نے اپنے رب سے تعلق مضبوط کیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات عمل کر کس طرح وہ ایک نمونہ عمل پر بنیں ۔