پشاور ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار


پشاور(صباح نیوز)دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو سی ٹی ڈی کراچی  نے کارروائی کرتے ہوئے  پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کراچی کی ٹیم پشاور پہنچی جہاں اس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی چند روز قبل گھوٹکی میں مبینہ مقابلے کے دوران مارے گئے تھے۔