کشمیری مسلمانوں کو بھارتی بنانے کے لیے کشمیر میں آر ایس ایس کے1250 اسکول قائم


 سری نگر—بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) نے کشمیری مسلمان بچوں کو ہندو مذہب سکھانے کے لیے 1250 اسکول قائم کر دیے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے 10 اضلاع کے 480 دیہات میں یہ سکول آر ایس ایس کی زیلی تنظیم سیوا بھارتی نے  قائم کیے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  ان سکولوں کو چلانے کے لیے  سیوا بھارتی نے  بھارت سے 129 کروڑ روپے اور  بھارتی تارکین وطن سے 44 کروڑ روپے عطیات اکھٹے کیے ہیں ۔سیوا بھارتی کے مطابق  وادی کشمیر میں 1250 اسکولوں میں بچوں کو حب الوطنی اور ‘بھارتیت’ کی اہمیت سکھا ئی جارہی ہے۔ ان سکولوں میں 95 فیصد بچے مسلمان ہیں، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں 180 ایسے سکول بھی شامل ہیں۔

تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ان  سکولوں میں پڑھنے والے بچے سب قابل فخر ہندوستانی مسلمان ہیں۔ ہم انہیں قرآن بھی پڑھاتے ہیں، ہم بچوں کو پرائمری اور پوسٹ پرائمری تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عام مضامین کے علاوہ، ہم قوم پرستانہ نظریات کے بارے میں پڑھاتے ہیں اور کشمیریت نام کا ایک خاص مضمون ہے۔ ہم انہیں خطے کی تاریخ کے بارے میں بھی سکھاتے ہیں۔اسکول کے طلبا یوم آزادی، یوم جمہوریہ، اور دیگر تمام بڑے مقامی اور قومی تہوار مناتے ہیں