اسلام آباد (صباح نیوز)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اقتدار کی تبدیلی ،وزارت عظمی کی تبدیلی کے طریق کار پر شدید ترین احتجاج کرتے ہیں ، آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کی تبدیلی کے لیے ایک منڈی لگائی گئی ، جس شخص کو وزیر اعظم پاکستان ہونا چاہیے وہ جیل میں ہے اور جس کو جیل میں ہونا چاہیے وہ وزیراعظم ہے ۔پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو،عمران کو فوری رہا کیا جائے،اداروں کی بیس کیمپ میں بیجا مداخلت سے تحریک آزادی کشمیر کمزور ہورہی ہے،ادارے اپنی مداخلت بند کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد ،پارٹی رہنما ؤں میر عتیق الرحمن ِمیاں شفیق جھاگوی ، عمر شہزاد جرال و دیگر کے ہمراہ پی ٹی آئی سینٹرل آفس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عبدالقیوم خان نیازی کہا کہ جس شخص کو وزیر اعظم پاکستان ہونا چاہیے وہ جیل میں ہے اور جس کو جیل میں ہونا چاہیے وہ وزیر اعظم پاکستان ہے، رجیم چینج آپریشن بند ہونے چاہیے۔ آزاد کشمیر میں ہمارے ممبران کو ورغلایا گیا ،ڈرایاگیا آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا آزاد کشمیر اسمبلی میں کہا گیا یہ ماڈل فیصل نصیر کا ماڈل ہے پاکستان اور کشمیر میں اگر کسی کے پاس مینڈیٹ ہے وہ عمران خان ہے۔فلسطین میں اس وقت جو ظلم و ستم ہو رہا ہے پاکستان کو ان کو ساتھ دینا چاہیے قیدی نمبر 804 کو رہا کیا جائے۔
سابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے بیان دیا گیا کہ مینڈیٹ پی ٹی آئی کا تھا لیکن ہم سے نتائج تبدیل کروائے گئے ۔عوام نے ایک ریفرنڈم کی طرح پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ۔ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے اس لئے ان کے تمام گناہ معاف کر دیئے گئے۔ آزادکشمیر میں بھی ایک منصوبے کے تحت حکومت تبدیل کی گئی آزاد جموں و کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے وقت برملا نام لیا گیا تھا راجہ فاروق حیدر خان نے اسمبلی اجلاس کے دوران یہ بیانات دئیے کہ یہ مشن ان کا ہے۔ اگر چھ ججز خط نا لکھتے تو ہم یہاں نا بیٹھے ہوتے۔ راجہ ریاض کو تحریک عدم اعتماد کے لیے کس نے قائل کیا تھا مختلف اداروں میں موجود جو لوگ دخل اندازی کرتے ہیں وہ نا کریں اس سے پاکستان کمزور ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی کو عوام نے ووٹ دیا ۔ آزاد جموں و کشمیر کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے یہاں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی جو بے گناہ ہیں انہیں رہا کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر آزاد جموں کشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر بطور چیف سیکرٹری کشمیر اور گلگت بلتستان تعینات تھے تو انہوں نے ن لیگ کی حکومت بنوائی ججز نے بہت بڑا دھماکہ کیا ہے ہم تمام کشمیری چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط ہو۔ عمران خان نے مودی کو بغیر ویزہ کے کبھی نہیں بلایا پاکستان کے عوام نے بغیر الیکشن کمپین چلائے عمران خان کو مینڈیٹ دیا۔
موجودہ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے پسندیدہ بندہ ہے انہوں نے جی بی اور آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت قائم کرنے کی مدد کی کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے پاکستان کے حالات کمزور ہوں گے تو مسئلہ کشمیر پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 8فروری انتخابات کے حوالے سے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔چیف الیکشن کمشنر کا اپنے عہدے پر برقرار رہنا پاکستان کے حق میں نہیں ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ ان دنوں شخصیات تحقیقات کروائیں۔ فارم 47 کے تحت ہارے افراد کو حکومت دی گئی ۔کشمیری مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مودی کو اقوام متحدہ میں جواب دیا ۔۔