میرپور (صباح نیوز)آزاد کشمیر میں ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے ضلع بھمبر میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے تمام افراد آزاد کشمیر کے علاقے دھوڑانوالہ برنالہ کے رہائشی ہیں، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔