کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ۔سیکرٹری جنرل پیڈیٹرک ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع کے مطابق خسرے کا شمار جان لیوا بیماریوں میں ہوتا ہے، خسرہ ایک بچے سے دوسرے بچے میں فوری منتقل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے کی صورت میں پیچیدگیاں بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے، پاکستان میں اب بھی تقریبا 30 فیصد سے زائد لوگ ویکسینیشن سے دور ہیں۔انہوںنے کہا کہ 2023 میں بچوں میں خسرہ کے 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔