مراکش کیساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہشمند ہیں،آرمی چیف


راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مراکش کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہشمند ہیں،آئی ایس پی آر  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی، سلامتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان سمیت علاقائی سلامتی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

ملاقات کے دوران مراکشی سفیر نے افغانستان کے صورت حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور علاقائی استحکام کیلئیپاکستان کی کوششوں کااعتراف کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مراکش کے ساتھ تعلقات کی پاکستان قدر کرتا ہے، مراکش کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔