لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے ، اسد قیصر


صوابی (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے اور ذرائع ابلاغ حکومت اور شہریوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات اتوار کو صوابی میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔وفد نے میڈیا کے مختلف پہلوں اور انہیں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سپیکر نے وفد کو یقین دلایا کہ صحافی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔