مردان (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی بس میں تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی اور بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق مسافروں کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔پولیس نے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔