جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے بھارت میں ضم کر دیا ہے ۔ مودی کا دعوی

سری نگر (صباح نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دعوی کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے اسے باقی انڈیا میں ضم کر دیا گیا ہے۔جمعرات کو سری نگر میں  بی جے پی کے انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے  کہا  ایسا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے باعث ممکن ہوا۔

انہوں نے  کہا کہ وہ دل جیتنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔سری نگر میں ایک جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا: میں آپ کے دل جیتنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں اور آپ کے دل جیتنے کی میری کوشش جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر صرف ایک خطہ نہیں بلکہ یہ ملک کا تاج ہے۔ میں آج کشمیر سے پورے ملک کو رمضان کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔مودی نے سخت سکیورٹی میں ہونے والے جلسے سے خطاب میں مزید کہا کہ نئے جموں و کشمیر میں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ ہے۔